ایف ڈی اے : بی اوآر طرز پر منصوبہ شروع کر نیکا فیصلہ

ایف ڈی اے : بی اوآر طرز پر منصوبہ شروع کر نیکا فیصلہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں و کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں اور دیگر ملکیتی زمینوں کی جامع اور مربوط ڈیجیٹلائزیشن کیلئے۔۔

پنجاب بورڈ آف ریونیوکی طرز پر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ (پلس)کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا ،جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) سپیشلسٹ (پلس)بورڈ آف ریونیو رانا سہیل اسلم نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اور زمینوں کی ڈیجیٹل پیمائش کی جدید ٹیکنالوجی اور پلس کی سروسز کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پلس کی سروسز کو مفید قراردیتے ہوئے کہاکہ ترقی اور مقابلے کے اس دور میں لینڈ ریکارڈ کے تحفظ اور شفافیت کیلئے ایسے جدید پروگرام ناگزیر ہیں انہوں نے پلس کے ماہرین کو ایف ڈی اے سے معاہدہ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی تجویز دی اور افسروں سے کہاکہ وہ سروس لیول ایگر یمنٹ کیلئے اقدامات کو آگے بڑھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں