کمالیہ سپورٹس میلہ ختم ، ٹیکنالوجی کالج میں اختتامی تقریب

کمالیہ سپورٹس میلہ ختم ، ٹیکنالوجی  کالج میں اختتامی تقریب

ٹوبہ ٹیک سنگھ،جکھڑ (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )سکول و کالجز کاکمالیہ سپورٹس میلہ ختم ہو گیا ۔ اختتامی تقریب گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں ہوئی ۔

 ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو ، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ غزالہ یاسین چدھڑ اور اے ایس پی کمالیہ سندس اسحاق مہمانان خصوصی تھے ۔ نعیم سندھو اورغزالہ یاسین چدھڑ کا کہنا تھا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈی ای او یاور خواجہ ، کالج پرنسپل پروفیسر یونس ، پروفیسر شکور عالم ، پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کمالیہ پروفیسر رانا ذوالفقار اور سنیئر ہیڈ ماسٹر ایم سعیدبھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں