ٹو بہ:ضلع کونسل حکام کی غفلت 3روڈ رولرز سکریپ میں تبدیل

ٹو بہ:ضلع کونسل حکام کی غفلت  3روڈ رولرز سکریپ میں تبدیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل حکام کی غفلت سے لاکھوں کے 3روڈ رولرز سکریپ میں تبدیل ہو گئے ۔

چند سال قبل خریدے گئے روڈ رولرز ضلع بھر میں سڑکوں کے تعمیرکیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں ،بعد ازاں انتظامیہ نے تعمیراتی کام محکمہ ہائی ویز کے سپرد کر دیا اور روڈرولرز ہائی ویز کے ٹھیکیداروں کو کرایہ پر دیناشروع کر دیئے اورمشینری لاوارث چھوڑ دی ،حکام کی روایتی لاپرواہی سے ضلع کونسل احاطہ میں کھڑے مذکورہ روڈ رولرز سکریپ بن گئے ہیں ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے غفلت پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں