بھوانہ:یوریا کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا ،کسان پریشان

بھوانہ:یوریا کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا ،کسان پریشان

بھوانہ(نمائندہ دنیا )یوریا کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا سرکاری ریٹ پر کھاد نہ ملنے کی وجہ سے کسان پریشان ، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ، محکمہ زراعت و تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

 بھوانہ ، آمین پور بنگلہ جامع آباد اور گردنواح میں کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا سرکاری ریٹ پر کھاد میسر نا ہونے کی وجہ سے کسان پریشان دکھائی دیتے ہیں انکا کہنا ہے کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی ہے کہیں بھی سرکاری ریٹ پر کھاد نہیں ملتی جس کی وجہ سے ہماری فصل کا کافی نقصان ہو رہا ہے ۔کسانوں نے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسر اور اسسٹنٹ کمشنربھوانہ سے اپیل کی ہے کہ ان کھاد مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں