ڈی سیزقیمتوں کو کنٹرول کرانے پر فوکس کریں:کمشنر

ڈی سیزقیمتوں کو کنٹرول کرانے پر فوکس کریں:کمشنر

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد ڈویژن میں گزشتہ ماہ9ہزار81گرانفروشوں کو ایک کروڑ81لاکھ65ہزارروپے جرمانہ ، 36 مقدمات درج،37دکانیں سیل کی گئیں۔

یہ بات کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت اجلاس میں بتائی گئی جس میں ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔آرپی او ڈاکٹر عابد خان،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور خان نیازی اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرزکو قیمتوں کو کنٹرول کرانے پر فوکس کرنے کی تاکید کرتے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہمی ترجیح ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سبزی منڈیوں میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے وقت مارکیٹ کمیٹی کا عملہ موجود ہونا چاہیے جبکہ عام مارکیٹوں وبازاروں اور سڑک کناروں پر پھل وسبزیوں کی من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کی جائے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ایکشن سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں