یوسی دفتر پر فائرنگ،عملہ نے بھاگ کر جان بچائی

 یوسی دفتر پر فائرنگ،عملہ نے بھاگ کر جان بچائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یونین کونسل دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ملزم فرار ہوگئے ۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمدی چوک کے قریب واقعہ یونین کونسل نمبر 96 کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

ملازمین کے مطابق نامعلوم نوجوان پانی پینے کے لیے دفتر آیا جسکے مخالفین تعاقب کرتے پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس دوران عملے نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں