8فروری کو ہرطرف شیر دھاڑے گا:اسرار منے خان

 8فروری کو ہرطرف شیر دھاڑے گا:اسرار منے خان

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تیرنظر نہیں آئے گاہرطرف شیردھاڑے گا۔پیپلزپارٹی والوں کاشکریہ کہ وہ الیکشن سے قبل میاں نوازشریف کووزیراعظم تسلیم کررہے ہیں۔

 نوازشریف چوتھی بار عوامی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوکرملک وقوم کوبحرانوں سے نکالیں گے ۔تین ادوارمیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اورتوانائی بحران سے عوام کونجات دلانے سمیت جوبھی منصوبے مکمل کئے گئے وہ ریکارڈاورتاریخ کاحصہ ہیں۔قوم کو18گھنٹے اندھیروں میں کس نے رکھا؟سب جانتے ہیں۔بلاو ل کے بیان پرردعمل میں اُنہوں نے کہاوہ سندھ ہاتھ سے جاتادیکھ کر نوازشریف کوملنے والی عوامی پذیرائی اورکئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ متوقع اتحاد سے پریشان ہیں۔ جس بیٹے کو والدناتجربہ کاراورزیرتربیت قراردیں وہ اس قسم کی گفتگوکرتے ہیں۔ نوازشریف صرف پنجاب نہیں دیگرصوبوں میں بھی انتخابی مہم شروع کریں گے تومخالفین کواپنی حیثیت کاعلم ہوجائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں