صفا ئی اور تجاوزات کے حوا لے سے غفلت برداشت نہیں :اشتیاق احمد
گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر نعما ن علی ڈوگر کی ہدایت پر چیف آ فیسر میو نسپل کمیٹی گوجرہ اشتیاق احمد گوندل اور میو نسپل آ فیسر ریگو لیشن تو صیف الرحما ن نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر سبزی منڈی میں صفا ئی اور رکشہ پارکنگ کا جائزہ لیا اور عملہ صفا ئی اور انکر چمنٹ ٹیم کو خصوصی ہدایا ت جاری کیں انفور سمنٹ انسپکٹر معظم علی بھی انکے ہمراہ تھے چیف آ فیسر اشتیاق احمد گو ندل نے کہا کہ شہر میں صفا ئی اور انکرو چمنٹ کے حوا لے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی۔