سرگودھا روڈ سے لاپتہ نو جوان کا سراغ نہ لگایا جا سکا

سرگودھا روڈ سے لاپتہ نو جوان  کا سراغ نہ لگایا جا سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرگودھا روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ لگ سکا۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کاا ندراج کرواتے ہوئے طلعت عمران نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا 16 سالہ عبدالوہاب چباں روڈ پر قائم میڈیکل سٹور میں ملازمت کرتا ہے ، جو ڈیوٹی ختم کرکے گھر آنے کیلئے روانہ ہوا تو فلک شیر اور علی خالد کی جانب سے مبینہ طور پر اسے اغوا کرکے بہلوال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کی جانب سے درج کرلیاگیا ہے لیکن تاحال ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں