عاصمہ جہانگیر کانفرنس: طالبعلم کا جرمن سفیر کی تقریرکے دوران غزہ بارے احتجاج

لاہور: (ویب ڈیسک) عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالبعلم نے غزہ کے معاملے پر شدید احتجاج کیا۔

طالب علم علی حسن نے کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔

احتجاج کے دوران دیگر طالب علم بھی مشتعل ہوگئے اور کانفرنس ہال میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں