خاتون کا انوکھا اقدام، اپنی دوست کیلئے ڈیٹنگ کارڈز بنوا دیئے

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون نے اپنی دوست کیلئے لڑکا تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

امریکی ریاست نیویارک میں خاتون نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے اپنی دوست کیلئے ڈیٹنگ کارڈز بنوا دیئے تاکہ وہ ان کی مدد سے اپنے لئے کوئی دوست لڑکا تلاش کر سکے۔

25 سالہ نیٹلی ابیٹمارکو نے اپنی دوست کیلئے لڑکا ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرنے کی ٹھانی اور نہایت دلچسپ انداز اپنایا، خاتون نے نہ صرف اپنی دوست کیلئے 500 ڈیٹنگ بزنس کارڈز بنوائے بلکہ ان میں خصوصی کیو آر کوڈ بھی ڈلوایا جس میں بائیو ڈیٹا بھی شامل ہے۔

نیٹلی کی دوست بھی اسی کی ہم عمر ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ نیٹلی کا کہنا ہے کہ ہر سال وہ ایک دوسرے کو ’بہتر سے بہتر‘ تحفہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح مزیدار تحائف حاصل کرتے ہیں۔

اس بار نیٹلی نے 20 ڈالرز میں کارڈ پرنٹ کرائے جس میں اپنی دوست کی ایک تصویر، اس کے سوشل میڈیا کیلئے کیو آر کوڈ اور بائیو ڈیٹا شامل تھا، خاتون نے کارڈز کو آزمانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا اور انہیں خوبصورت اجنبی لڑکوں کو بانٹنا شروع کر دیا لیکن وہ ابھی تک کسی لڑکے کو دوست نہیں بنا سکی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ میری دوست یہ تحفہ دیکھ کر بہت حیران ہوئی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح کی کسی چیز کی توقع کر رہی تھی جو میں نے اسے دیا تھا، ہم نیو یارک سٹی کے اردگرد پریڈ کر رہے تھے اور کارڈ ان لوگوں کو دے رہے تھے جو ہمیں پیارے لگ رہے تھے۔

نیٹلی نے کہا کہ اس صورتحال نے ہماری شام کو بہت بہتر بنا دیا ہمیں کافی مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا میں کچھ اور کارڈ پرنٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں