کھاریاں: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق

کھاریاں: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر بسمہ اللہ موڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت راجہ رفاقت اور عصمت بی بی کے نام سے ہوئی، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں