فیروز والہ: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 2 زخمی

فیروز والہ: (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ فیروز والہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ میں پیش آیا جہاں بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ کسی بات پر جھگڑ پڑے اور گھر والوں کو شکایت لگا دی۔

بچوں کی شکایت پر بڑے مشتعل ہو گئے اور ایک گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں مخالف گروپ کا ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں