عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

واضح رہے کہ عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں