اٹالین اوپن ٹینس :جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا

روم : (ویب ڈیسک ) جرمنی کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی کے 27 سالہ نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈر زویروف کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

الیگزینڈر زویروف نے دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے 2017 کا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا جس کے فائنل میچ میں انہوں نے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں