عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2292 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 2لاکھ 5 ہزار 75روپے پر برقرار ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں