غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد سے ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید عزیز سے بھاری مقدار میں ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس میں 8 ہزار سعودی ریال، 600 امریکی ڈالر، 80 افغانی، کینڈین ڈالر اور 5 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایف آئی کے مطابق ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں