اوکاڑہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق

اوکاڑہ : (دنیا نیوز) شاہ عالم مارکیٹ کےقریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مہردین کے قریب روکنے پر 2 ڈاکو فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جن کا تعاقب کرنے پر 2 ڈاکو ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے گھر میں داخل ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے گھر والوں کو یرغمال بنا لیا تھا مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس اور ڈولفن فورس نے موقع پرپہنچ کرڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، مقابلے میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کے حق میں نعرہ بازی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں