لاڑکانہ: کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے3سمگلرگرفتار

لاڑکانہ :(دنیا نیوز) سی ٹی ڈی لاڑکانہ کی بڑی کارروائی میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 3 اسلحہ سمگلرز گرفتار لئے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاڑکانہ اصغر شاہ کا کہنا تھا کہ سمگلروں کو بلوچستان سے سندھ داخل ہوتے ہوئے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، گرفتار سمگلرز کے قبضے سے ہتھیاروں کے 51 جعلی لائسنس، 2 پستول، ایک ریپیٹر، گولیاں اور کار برآمد کر لی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سمگلرز کی شناخت جمعہ بروہی،عالم بروہی اور محمد خان بروہی کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار سمگلرز جعلی لائسنس بناکے اسلحہ بلوچستان سے سندھ میں سپلائی کرتے تھے، جعلی لائسنس پر بلوچستان سے سندھ لانے والے اسلحہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کو فراہم کیا جاتا تھا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سمگلرز جمعہ بروہی پہلے بھی بم برآمدگی کے کیس میں خیرپور میں گرفتار ہوچکا ہے، گرفتار سمگلرز کا تعلق بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے ہے، گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں