پاک آئرش ٹی 20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کا فوٹو سیشن

ڈبلن: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹی 20 سیریز کے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں