چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ

چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ فشریز ضلع چنیوٹ کی طرف سے ڈینگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم۔

 ضلع چنیوٹ کے کھڑے پانیوں میں تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ کی گئی جو کہ ڈینگی مچھر کے بائیولوجیکل کنٹرول کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے ۔ اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد سلیم اصغر،انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نائمہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مندرجہ بالا افسروں نے عوام سے مچھر سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم اصغر اور انسپکٹر فشریز ارسلان علی عابد نے عوام کو ضلع میں موجود کھڑے پانیوں کی نشاندہی کی اپیل کی، تاکہ اس میں تلاپیہ مچھلی سٹاک کر کے مچھر کو تلف کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں