فیسکو ریجن سے مزید 45 بجلی چور پکڑے گئے ،33 لاکھ37ہزار کے جرمانے

فیسکو ریجن سے مزید 45  بجلی چور پکڑے گئے ،33  لاکھ37ہزار کے جرمانے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع سے مزید 45 بجلی چور پکڑے گئے ۔ جن کو 84 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور33 لاکھ37ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے گئے ۔

 ترجمان فیسکو طاہر محمود شیخ کے مطابق فیسکو ریجن سے 220 روزکے دوران کل 7336 بجلی چور پکڑے گئے ۔ جنہیں ایک کروڑ72 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور76کروڑ92لاکھ سے زائدجرمانے کیے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7253بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں