طویل انتظار کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ ملنے کا سلسلہ شروع

طویل انتظار کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ ملنے کا سلسلہ شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)طویل انتظار کے بعد شہریوں کو پاسپورٹ ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا فیصل آباد سے پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کے پاسپورٹ آگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ ملنا شروع ہوچکے ہیں۔۔

 فاسٹ ٹریک کے تحت 3 اپریل سے پہلے اپلائی کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ فیصل آباد دفتر پہنچ چکے ہیں 18 مارچ سے پہلے ارجنٹ پاسپورٹ اپلائی کرنے والوں کے پاسپورٹ بھی بن چکے ہیں نارمل کیٹگری میں 12 دسمبر 2023 سے پہلے اپلائی کرنے والے شہریوں کے پاسپورٹ بھی پاسپورٹ دفتر میں پہنچ چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد پاسپورٹ ملنے کاسلسلہ شروع ہوا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں