ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا گندم خریداری مراکزکا دورہ

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا گندم خریداری مراکزکا دورہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے گندم خریداری مراکزکا دورہ کرکے سنٹرز پر انتظامات اور کاشتکاروں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے باردانہ ایپ پرکاشتکاروں کے اندراج کے طریقہ کار کو چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سنٹرز پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سائے اور پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مراکز خرید گندم پر کاشتکارو ں کی رہنمائی کیلئے پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں جبکہ سنٹرز میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں