بھتہ سے انکار پر مسلح افراد نے شہری کو لہولہان کردیا

بھتہ سے انکار پر مسلح افراد نے شہری کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھتہ دینے سے انکار پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری کو لہولہان کردیا۔تھانہ نشاط آبادکے علاقے سٹی ہائوسنگ سکیم کے رہائشی محمود نے پولیس کو بتایا ۔۔

کہ مسلح ملزموں کی جانب سے اسکے بھتیجے ارسلان سے بھتہ مانگا جارہا تھا۔ جنہیں بھتہ ادا کرنے سے انکار کیا گیا تو ملزموں نے ارسلان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیااور گن پوائنٹ پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں