موسمیاتی تبدیلیوں پر زرعی پیداوار متاثر :ڈاکٹر اقرار

 موسمیاتی تبدیلیوں پر زرعی پیداوار متاثر :ڈاکٹر اقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خاں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔۔

 جس کی وجہ سے زراعت کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں نہ صرف گرین نیٹ بڑھانا ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پانے کیلئے موثر اقدامات عمل میں لانے ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن ہاسٹل میں یادگاری پودا لگاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اولین گرین جامعات میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کا درجہ حرارت باقی شہر کی نسبت ایک سے دو درجے کم ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں