روٹی نان مہنگے بیچنے پرتنور، ہوٹل ماکان کو جرمانے ، 12گرفتار

روٹی نان مہنگے بیچنے پرتنور، ہوٹل ماکان کو جرمانے ، 12گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرکش۔۔

 ، ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی طرف سے 100 گرام وزنی روٹی کی قیمت 16 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تنوروں اور ہوٹلوں پر روٹی و نان کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے تین روزمیں گرانفروشوں کو 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا اور 12دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آصف  رضا نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمت پر عملدرامد یقینی بنایا جائے گا۔کسی بھی صورت میں خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دکاندار روٹی اور نان کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے ۔تنور اور ہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز کا عمل مزیدتیز کرنے کی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں