امریکہ سے آئے سکھ یاتری کی اپنے آبائی گائوں آمد،ملاقاتیں

 امریکہ سے آئے سکھ یاتری کی اپنے آبائی گائوں آمد،ملاقاتیں

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)امریکہ سے آئے سکھ یاتری سردار ہربھجن سنگھ کی اپنے آبائی گائوں108 گ ب سائیں دی کھوئی آمد۔۔

،اپنے بچپن کے دوست ملک چانن دین کے صاحبزادے حاجی ملک نور اور گائوں کے دیگر بزرگوں سے ملاقات کی اوراپنے آبائی گائوں میں بچپن کی یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پرسردارہربھجن سنگھ نے معززین سے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔گائوں کے لوگوں نے بہت محبت اور پیار دیا۔انہوں نے کہا ہم دنیا کے کسی حصے میں بھی چلے جائیں لیکن جتنا پیار محبت اور دلی سکون پاکستان میں ملتا ہے کہیں نہیں ملتا ۔پاکستان میں گزارے ہوئے چند دن ہمیں برسوں یاد رہتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں