دنیا کی خبر پر ایکشن ،چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

دنیا کی خبر پر ایکشن ،چائلڈ لیبر کی  خلاف ورزی پر مقدمات درج

پینسرہ (نمائندہ دنیا)روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر تھانہ ٹھیکریوالا میں پانچ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھانہ ٹھیکریوالا میں چھ استغاثے جمع کروائے گئے تھے جس پر گذشتہ روزایس ایچ او نے 5 مقدمات درج کر لئے جسکا مزدور تنظیموں نے خیرمقدم کیاہے ۔چیئرمین لیبر قومی موومنٹ لطیف انصاری نے کہاہے کہ لیبر ایکٹ قوانین پر عملدرآمد سے چائلڈ لیبر و لیبر ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ہوگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں