زمیندار اور ٹھیکے پر زمین لینے والے باردانہ کیلئے رُل گئے

زمیندار اور ٹھیکے پر زمین لینے والے باردانہ کیلئے رُل گئے

جکھڑ(سٹی رپورٹر )باردانہ کے حصول کیلئے زمیندار اور ٹھیکے پر زمین لینے والے کسان دونوں رُل گئے ، اَن پڑھ کاشتکاروں کوپنجاب حکومت کی متعارف کردہ آن لائن ایپلی کیشن نہیں چلانا آتی۔

 پریشان حال کاشتکاروں کاکہناہے کہ اگر کوئی اپلائی کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو گردآوری کیلئے پٹواریوں کا محتاج ہے جنہوں نے زرعی اراضی ٹھیکے پر لے رکھی ہے وہ کہاں سے باردانہ لیں کیونکہ انکے نام پر تو کوئی اراضی ہی نہیں زمین ٹھیکے پر لیکر گزر بسر کر رہے ہیں جبکہ خوار ہونے کے بعد اگر کوئی گندم کا باردانہ ملنے میں کامیاب ہو بھی گیا تو فی ایکڑ صرف 6 بوریاں دی جائینگی جو ناکافی ہیں ۔ زمینداروں اورٹھیکیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اتنی پابندیاں لگا کر ملی بھگت سے من پسند لوگوں کو ہی نوازا جائے گا ۔ زمینداروں ، کسانوں اور ٹھیکیداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لیکر باردانہ کاحصول آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں