ادھار دی رقم کا تقاضا کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ادھار دی رقم کا تقاضا کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھار دی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم کا واپس تقاضا کرنے پر شہری کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طورپر پراپرٹی دستاویزات پر نشان انگوٹھا لگوالئے گئے ۔

تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ساجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نور پور کے قریب ملزم ابرار کی جانب سے اس سے 20 لاکھ روپے مالیت کی رقم بطور ادھار لی تھی۔ جس کا واپس تقاضا کرنے پر ملزم کی جانب سے مبینہ طورپر اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہراساں کرتے ہوئے ہوئے اس سے پراپرٹی کے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوالئے گئے ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں