گھریلو رنجش ،بھائی اور بھابھی کو کلہاڑیوں سے زخمی کر دیا

گھریلو رنجش ،بھائی اور بھابھی کو کلہاڑیوں سے زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو رنجش کی بنا پر بھائیوں نے اپنے بھائی اور بھابھی کو کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیا۔

تھانہ منصور آبادکے علاقے مین بازار کے رہائشی عنصر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم صفدر اور راشد اسکے حقیقی بھائی ہیں جنہوں نے گھریلو اور پراپرٹی کے تنازعہ پر اسکے چوتھے بھائی امجد اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملز موں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں