خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بنادیا

خاتون کو حبس بے جا میں  رکھ کر تشدد کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 404 گ ب کی رہائشی نسیم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابوکرلیاگیا اور حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ہراساں و پریشان کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں