غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار

 غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے بولیدی جھگی کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیاگیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں