گالیاں دینے سے منع کیوں کیا؟2 بھائیوں پر تشد د

گالیاں دینے سے منع کیوں کیا؟2 بھائیوں پر تشد د

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر پہنچ کر گالیاں اور دھمکیاں دینے سے منع کرنے پر مسلح ملز موں نے دو بھائیوں کو تشددکا نشانہ بنادیا۔

تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 250رب کے رہائشی وقاص نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی اویس کے ہمراہ گھرپر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے انکے گھر کے باہر پہنچ کر گالیاں نکالنا اور دھمکیاں دینا شروع کردی گئیں۔ جنہیں ایسا کرنے سے منع کیاگیا تو ملز موں نے دونوں بھائیوں کو قابو کرلیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں