حویلی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

حویلی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ ملت ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے منیانوالہ کے رہائشی دانش نے پولیس کو بتایا کہ اسکی حویلی پر ملز موں کی جانب سے گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیاگیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں