حکمران طبقہ نے غریب عوام کی کمر توڑدی :میاں اعجاز حسین

حکمران طبقہ نے غریب عوام کی  کمر توڑدی :میاں اعجاز حسین

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام پر پھر پٹرول بم گرا کر عوام کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں اعجاز حسین نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بینک سے قرضے لینے والے حکمران طبقہ نے اسکی اندھی تقلید کرتے ہوئے غریب عوام کی کمر توڑدی ہے ۔ مہنگائی بیروزگاری سے لڑتی عوام زندہ لاشیں بن چکی۔ حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس پہ ٹیکس عائد کرتے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر پٹرول مہنگا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ حکومت نے غریب مار مہم شروع کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں