ٹو بہ :محکمہ صحت کی ٹیم کا اتائی کے کلینک پر چھاپہ ، گرفتار کر لیا

ٹو بہ :محکمہ صحت کی ٹیم کا اتائی کے کلینک پر چھاپہ ، گرفتار کر لیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ صحت کی ٹیم نے عوامی شکایات پر نواحی چک نمبر 330 ج ب میں اچانک چھاپہ مار کر اتائی عابد مسیح کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں چک نمبر 330 ج ب سیووال میں عابد مسیح نامی اتائی کے کلینک کا معائنہ کیا،تاہم محکمہ صحت ٹیم کی آمد کی اطلاع پر مذکورہ اتائی موقع سے فرارہوگیا،عابد مسیح اتائی کے کلینک میں کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود نہیں تھا،جبکہ وہاں مریضوں کو انجکشن اور ڈرپس بھی لگائی جا رہی تھیں،جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے مذکورہ اتائی کے کلینک کو سیل کر دیا تھا،تاہم بعدازاں اتائی عابد نے کلینک کی سیل توڑ کر اپنا دھندا دوبارہ شروع کر دیا،چنانچہ محکمہ صحت کی ٹیم نے تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ گذشتہ روز اتائی عابد مسیح کے کلینک پر اچانک چھاپہ مارا،اور اتائی عابد مسیح کو غیر قانونی طور پر مریضوں کو انجکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں