پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن \'\'ڈرگ فری پنجاب\'\' کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مختلف علاقوں سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 6 منشیات فروش ملزم گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ظفر کو 1320 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اسد عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان اعجاز، بلال کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر انوارالحق نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان سلیمان، شہباز کو 1700 گرام چرس سمیت گرفتار کیاایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد ضیاء نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم عاصم کو چرس سمیت گرفتار کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں