جھمرہ روڈ فلائی اوور ایک ماہ میں مکمل کر دیا جائیگا :مہرایوب

جھمرہ روڈ فلائی اوور ایک ماہ میں مکمل کر دیا جائیگا :مہرایوب

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی منظوری سے شہری ترقی کے شعبہ میں ایف ڈی اے کی زیر نگرانی زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کا میگا پراجیکٹ پاکستان ریلویز سے کلیئرنس ملنے کے بعد ایک ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

جس کے لئے محکمہ ریلویز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اس میں سلسلے میں متعدد میٹنگز میں معاملات طے اور مطلوبہ واجبات ادا ہو چکے ہیں۔ فیڈرل جنرل انسپکٹر ریلویز(FGIR) سے فائنل منظوری آئندہ چند روز میں مل جائیگی اور ریلوے لائن والے حصے کا تعمیراتی کام تیز رفتاری سے مکمل کر کے فلائی اوور کی سڑک کی کارپیٹنگ کر دی جائیگی۔ یہ بات چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب نے بتائی جنہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر فلائی اوور کی سائٹ کا خصوصی دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی پہلوؤں سمیت ارد گرد کے ماحول کا جائزہ لیا اور آمدورفت کے حوالے سے شہریوں کو ہر لمحہ آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں