جائیکا ہیڈکوارٹرمشن کا دورہ ، مزید منصوبے لگانے کا عزم

 جائیکا ہیڈکوارٹرمشن کا دورہ ، مزید منصوبے لگانے کا عزم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر عامر عزیز کی قیادت میں واسا فیصل آباد اور جائیکا ہیڈکوارٹر مشن نے پینے کے پانی کے حوالے سے شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے مزید پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

اس ضمن میں جائیکا ہیڈکوارٹرمشن واٹر سیکٹر کے تین رکنی وفد نے ناکا شیما کوجی (KOJI NAKASHIMA) کی قیادت میں فیصل آباد کا دورہ کیا اور امپروومنٹ آف واٹر ڈسٹری بیوشن پراجیکٹ جھال خانوآنہ کی سائٹ کا وزٹ کیا جبکہ بعد ازاںمنیجنگ ڈائریکٹر واسا سے ملاقات کی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں،کنسلٹنٹ سلطان اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹرز سانول ملک، نعمان نور،سینئر سب انجینئر عبدالرؤف و دیگر بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران جائیکا ہیڈکوارٹرمشن نے جھال خانوآنہ پراجیکٹ اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ پراجیکٹ کی اب تک پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا فیصل آباد جائیکا کے پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہے کیونکہ پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے شرقی حصے کی دو لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی شروع ہو سکے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں