کمشنر کا اجلاس، سرکاری بقایاجات کی ریکوری تیز کرنے کا حکم

 کمشنر کا اجلاس، سرکاری بقایاجات کی ریکوری تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(نیوز رپورٹر) کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ ضلع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کمشنر نے ڈویژن میں مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کی پیشرفت پر بریفنگ لی اور آبیانہ کے اہداف میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سٹیمپ ڈیوٹی کے ٹارگٹس کی تکمیل کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز پلان وضع کرکے اسکی تکمیل کو باقاعدگی سے ریویو کریں اورٹارگٹس کی تکمیل کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔کمشنر نے زرعی سٹیٹ لینڈ کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہی لی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی کے معیار میں مزید بہتری لائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں