راولپنڈی:رواں سال ڈینگی کے 29مریض رپورٹ ہوئے

راولپنڈی:رواں سال ڈینگی کے 29مریض رپورٹ ہوئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)رواں برس ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 29کیسز رپورٹ ہوئے ، تمام مریض صحت یاب ہو اپنے گھروں کو جا چکے اور اس وقت ہسپتال میں کوئی بھی ڈینگی مریض نہیں ہے ۔

سرولینس کے دوران 7 دنوں میں 212 جگہ سے لاروا برآمد ہوا، ڈینگی ایس پی پیز کی خلاف ورزی پر 108 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، 11 مقامات سیل، 85 کا چلان اور 1 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب کو بریفنگ میں بتائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں