آئی جی کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایات

آئی جی کی عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ڈائریکٹر لا اور لیگل ٹیم کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

آئی جی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر لا طاہر کاظم سمیت لیگل ٹیم نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عدالتوں میں جاری کیسز پر پیش رفت حاصل کی اور لیگل ٹیم سے مختلف قانونی امور پر مشاورت بھی کی، انہوں نے ڈائریکٹر لاء سمیت لیگل ٹیم کو اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر قانونی کارروائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں