بااثر مسلح افراد نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

 بااثر مسلح افراد نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ نشاط آبادکے علاقے میں بااثر مسلح افراد کی جانب سے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔متاثرہ خاتون سے مبینہ رشوت لینے کے باوجود بھی پولیس مبینہ طورپر ساز باز کرکے معمولی نوعیت کی دفعہ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے۔۔

 ملزموں کو ریلیف فراہم کرنے لگی۔ذرائع کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 1 ج ب کی رہائشی شریفاں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکے محلہ دار بااثر ملزمان سلیم، ندیم اور بوٹا انکے گھر داخل ہوگئے ، داخل ہونے سے منع کیا تو اسے اور اسکے بیٹے کو تشدد کانشانہ بنانا شروع کردیا۔ مقدمہ کیلئے تھانہ نشاط آبادمیں درخواست جمع کروائی گئی لیکن طریقوں سے خوار کیا جانے لگا بعد ازاں تھانہ میں تعینات اہلکار نے 15 ہزار رشوت لینے کے بعد بھی مقدمہ میں دانت ٹوٹنے ، گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ کی بجائے 10 دن کی تاخیر سے صرف ہاتھاپائی کامقدمہ درج کرلیا۔ خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ بااثر ملزموں کی جانب سے تھانہ نشاط آباد پولیس اور تفتیشی آفیسر کو بھاری نذرانوں کی ادائیگی کی گئی ہے پولیس کارروائی کی بجائے صلح پر مجبور کررہی ہے ۔ متاثرہ خاتون نے پولیس حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں