کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ رنگ اکھاڑ دیا گیا

 کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ رنگ اکھاڑ دیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کی انوکھی منطق لاکھوں روپے مالیت سے کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس میں لگایا گیا باکسنگ کا واحد رنگ بھی اکھاڑ دیا گیا سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے۔۔۔

 لاکھوں روپے بھی ضائع کردئیے گئے اور ٹرینی باکسرز بھی اچھی سہولت سے محروم ہوگئے ۔کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس میں 11لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے باکسنگ رنگ لگایا گیا تھا جس میں نیشنل اور کلب باکسرز پریکٹس کرتے تھے مگر سپورٹس کمپلیکس میں لکڑی کا فلور بنانے کی آڑ میں باکسنگ رنگ کو ہی اکھاڑ پھینکا گیا باکسنگ رنگ کو کلیم شہید سپورٹس کمپلیکس سے اتار کر کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں رکھ دیا گیا ہے مگر وہاں پر بھی نصب نہیں کیا گیا باکسرز کا کہنا ہے کہ محکمہ سپورٹس کے اس انوکھے فیصلے سے ایک جانب تو کھلاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے تو دوسری جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے لاکھوں روپے بھی ضائع ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں