چینی سے لدا چوری ہونیوالا ٹرالر برآمد،4ملزم گرفتار

 چینی سے لدا چوری ہونیوالا ٹرالر برآمد،4ملزم گرفتار

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس تھانہ احمد پور سیال کی بڑی کاروائی، چوری کیا گیا چینی سے لدا ٹرالر برآمد، چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس تھانہ نے ملزم اجمل ، طارق ، اکمل اور اختر کو گرفتار کر کے چینی سے لدا ٹرالر مالیتی 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد کر لیا ملزم جو مدعی مقدمہ کے پاس ٹرالر پر ملازمین تھے ، جنہوں نے مورخہ 20 اپریل کو تھل انڈسٹریز لیہ شوگر ملز سے 840 گٹو چینی لوڈ کئے اور باہم صلاح مشورہ ہو کر چینی سے لدا ٹرالر غائب کر دیا ۔ پولیس تھانہ احمد پور سیال نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چینی سے لدا ٹرالر برآمد کرلیا ۔ایس ایچ او تھانہ احمد پورسیال اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں