نوجوانوں کو نشے کی لت پر لگانیوالے 3ملزم گرفتار

نوجوانوں کو نشے کی لت پر لگانیوالے 3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوجوانوں کو نشے کی لت پر لگانے والے 3 ملزم دھرلیے گئے ۔تھانہ ڈجکوٹ کے۔۔

 علاقہ 260 چک، 263 چک اور 257 چک میں کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے 3 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سنوکر کلبوں سمیت مختلف مقامات پر نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں