زیادتی کیس،ساز باز کرکے ملزموں کو رہائی دلانے پر مقدمہ

زیادتی کیس،ساز باز کرکے ملزموں کو رہائی دلانے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زیادتی کیس میں ساز باز کرکے گرفتار ملزموں کو رہائی دلوانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں عابدہ پروین نامی خاتون نے ملزم ذیشان اور قاسم پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا جس پر پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی تاہم مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں خاتون نے اپنا الزام واپس لیتے ہوئے ملزموں کو بے قصور قرار دیدیا۔ حقائق کے منافی بیان دیکر ملزموں کو فائدہ پہنچانے پر پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں