ایک ہفتہ قبل اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

ایک ہفتہ قبل اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والا شیرخوار بچہ بازیاب، ملزمہ پکڑی گئی تفصیلات کے مطابق ربنوازنامی شہری نے۔۔

 پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ میری بیوی اور 4ماہ کا بیٹا زیان رشتہ دار تسلیم بی بی کے بیٹے کی شادی پر گئے ہوئے تھے جہاں تسلیم بی بی نے میرے بیٹے کو کھلانے کے بہانے پکڑا اور بعد ازاں اغوا کرلیاسائل کی درخواست پرایس پی مدینہ ڈویژن کی زیر نگرانی سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اے ایس پی سرگودھاروڈ ،ایس ایچ او تھانہ منصور آباد اور دیگر پولیس ملازمین نے مشترکہ طور پر کوششیں کرتے ہوئے بچہ بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار خاتون کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس نے بچے کو والدہ کے حوالے کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں